افغانستان میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
Apr ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان اور داعش کے اڈوں پر فوج کی کارروائی میں اسّی سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے شمالی علاقوں کے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ قندوز کے دشت ارچی ضلع میں فضائیہ کے حملے میں چوبیس طالبان ہلاک ہوگئے ہیں جن میں ان کا ایک سینیئر کمانڈر بھی ہے۔
قندوز آپریشن میں ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد غیر ملکی دہشت گردوں کی تھی۔
افغانستان وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں افغان فوج کی کارروائی میں داعش کے ستاون دہشت گردوں کی ہلاکت کی بھی خبر دی ہے۔
اس بیان کے مطابق افغان فوج کی یہ کارروائیاں صوبہ لغمان ، ارزگان ، ہلمند ، ننگرہار ، پکتیا، غزنی اور سرپل میں انجام پائیں۔ ان کارروائیوں میں سیکڑوں بارودی سرنگوں کا پتہ لگا کر انھیں بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔