Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعشیوں سمیت درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

کابل میں افغانستان کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سینتالیس دہشت گرد صوبہ ہلمند، قندوز، اروزگان، بلخ، پکتیا، ننگر ہار اور دیگر صوبوں میں مارے گئے۔
بیان میں آیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ستائیس داعشی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسحلہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران پچاس کے قریب دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جن میں بائیس داعشی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
مارے جانے والے باقی افراد کی وابستگی کے بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں کہا گیا۔

ٹیگس