Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں

شام کی فوج، ملک کے مختلف علاقوں میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 شام کے فوجی ذرائع نے جبل الابتر سمیت جنوبی تدمر کے وسیع علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-

شامی فوج نے مشرقی حمص کے سلاح نامی دیہات میں داعش کے کئی دہشت گردوں اور بھاری ہتھیاروں سے لیس ان کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا-

شامی فوج نے الکرک کے علاقے میں جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں اور ان کے اڈے کو بھی تباہ کر دیا اور ساتھ ہی دوارالمصری، حارہ البجابجہ المنشیہ کے مغربی حصے اور درعا البلد کے مغربی علاقے کو نشانہ بنایا  جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے-

  شامی فوج نے شمالی حماہ اور اس ملک کے مغربی اور مرکزی علاقوں میں تل سکیک کے اطراف، طیبہ الامام اور معردس کے علاقوں میں جبہۃ النصرہ اور اس سے وابستہ دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور ان کی نو گاڑیوں کو تباہ کر دیا-

شامی فوج نے ان کارروائیوں میں کئی دہشت گرد ہلاک اور ان کے چار ٹینک، ایک میزائل لانچر اور بھاری ہتھیاروں سے لیس چار گاڑیوں نیز ایک ایسی کار تباہ کر دی کہ جس میں بم نصب تھا-

ٹیگس