فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے ذریعے مساجد کو خطرہ
صیہونی حکومت نے مشرقی بیت المقدس کے محلے سلوان میں عبداللہ السناوی مسجد کو منہدم کرنے کاحکم جاری کردیا ہے۔
پرس ٹی وی کے مطابق صیہونی حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں عبداللہ السناوی مسجد کو منہدم کرنے کا حکم دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ مسجد اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی ہے۔
سلوان دفاعی کمیمٹی کے رکن فخری ابو دیاب نے کہا کہ مسجد عبداللہ السناوی چند سال قبل وقف کی زمین پر اور علاقے کے ہزاروں باشندوں کی مدد سے تعیر کی گئی اور مسجد کی تعمیر کا خرچ عوام نے اٹھایا تھا۔
مذکورہ فلسطینی عہدیدار نے کہاکہ یہ مسجد ان چھے مساجد میں سے ایک ہے جنھیں منہدم کئے جانے کا خطرہ لاحق ہے۔
دسمبر دوہزار سولہ میں اقوام متحد کے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیشن دفتر او سی ایچ اے نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی عمارتوں اور گھروں کو مسمار کرنے کی کارروائیاں غیر معمولی حدتک تیزی کردی ہیں۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے پانچ اپریل کو ایک متنازعہ بل پاس کرکے اس کے اپنے بقول غیرقانونی طور پرتعمیر کئے گئے فلسطینیوں کے گھروں اور مساجد کو مسمار کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کی وجہ سے عالمی حلقوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔