Apr ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • کابل میں بم دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ پیر کے روز لاہوری گیٹ کے علاقے میں ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق اس بم دھماکے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ کار، افغانستان کے ایک رکن پارلیمنٹ سے متعلق رہی ہے تاہم اس وقت وہ کار میں موجود نہیں تھا۔

گذشتہ پانچ دنوں کے دوران کابل میں یہ دوسرا دھماکہ ہوا ہے۔ گذشتہ منگل کو کابل میں وزارت دفاع کے قریب ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

داعش دہشت گرد گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس سے قبل افغان طالبان نے بھی کابل میں پارلیمنٹ کے قریب دو دھماکے کئے تھے جن میں کم از کم تیس افراد جاں بحق اور اسّی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس