Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • خوست میں امریکی فوجی اڈے کے قریب دھماکہ

افغانستان کے صوبہ خوست میں امریکی فوجی اڈے کے قریب دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

افغان خبر رساں ادارے خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق دھماکا افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے خوست میں ایک فوجی اڈے کے قریب ہوا-ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خود کش کار بم کے ذریعے کیاگیا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ جبکہتاحال کسی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کیپٹن ولیم سالون نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے۔یہ دھماکا ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس پہلے غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان میں موجود ہیں۔اس سے پہلے اکیس اپریل کو مزار شریف میں افغان فوج کی ایک چھاؤنی پر طالبان کے حملے میں ڈیڑھ سو کے قریب فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔اس حملے کے بعد افغان فوج کے سربراہ اور وزیر دفاع دونوں نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

ٹیگس