Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • شامی افواج کی پیش قدمی

شامی افواج نے شمال مشرقی دمشق کے القابون اور تشرین کے علاقوں میں زبردست کارروائی کی ہے۔

شامی فوج نے شمال مشرقی دمشق کے القابون اور تشرین علاقوں میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔ شامی فوج نے مسجد الحسین، الکویتی بلڈنگ نیزالقابون بجلی گھرکو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔

شامی فوج کے ایک کمانڈر نے کہا ہےکہ شامی افواج کے کمانڈوز اپنے اتحادی دستوں کے ہمراہ درعا اور اللجاۃ کی جانب سے بادیۃ الشام کی طرف روانہ ہوچکے ہیں تاکہ مشرقی غوطہ کو مکمل طور پر اپنے محاصرہ میں لیا جا سکے۔

فوجی ائیر پورٹ مرج السلاظان کی آزادی کے بعد سے پہلی مرتبہ شامی فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی فوج کی مدد کیلئے اس ائیر پورٹ پر پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شامی افواج سے ہونے والی جھڑپوں میں تکفیری دہشتگرد گروہ تحریرالشام کے 70 سے زیادہ دہشت گرد فرار کرگئے ۔

ٹیگس