شام روس سے اینٹی میزائل سسٹم حاصل کرے گا، صدر بشار اسد
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیلی جارحیت اور امریکی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے روسی حکام سے اینٹی میزائیل سسٹم کی خریداری کے لیے مذاکرات کررہی ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو نے یہ بات زور دے کہی کہ اسرائیل انیس سو اڑتالیس سے لیکر آج تک مسلسل خطے کے عرب ملکوں پر حملہ کرتا چلا آرہا ہے لہذا شام کے لیے ایسے اینٹی میزائل سسٹم کا حصول فطری بات ہے۔صدر بشار اسد نے شعیرات کے فوجی اڈے پر حالیہ امریکی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات فطری ہے کہ ہم اس وقت اپنے اینٹی میزائل سسٹم کی تقویت کے لیے روسی حکام سے بات کریںانہوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور اسرائیل کے فضائی اور میزائیل حملوں کا مقابلہ کریں گے۔امریکہ نے سات اپریل کو شام کے صوبے ادلب میں کیمیائی حملے کے بہانے شام کے صوبے حمص میں ایک فوجی چھاؤنی پر درجنوں میزائل داغے تھے۔