صہیونیوں کی جارحیت کی شدید مذمت
یونیسکو نے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کے غیر قانونی اقدامات روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے تعلیمی، ثقافتی، اور سائنسی امور (یونیسکو) نے گزشتہ روز اپنی ایک قرارداد میں مقبوضہ فلسطین اور غزہ کی پٹی میں صہیونیوں کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے غاصب اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تاریخی سرزمین کی پہچان کا احترام کرے۔ يونيسكو كي ويب سائٹ كے مطابق اس ادارے نے بيت المقدس كے حوالے سے ايک قرارداد كي منظور كي ہے اور اسرائيليوں كي جانب سے بيت المقدس كی تاريخي حیثیت كي تبديلي كي شديد مذمت كرتے ہوئے غزہ پٹي كے محاصرے كے خاتمے پر زور ديا ہے۔
اس بين الاقوامي ثقافتي ادارے نے گذشتہ اكتوبر ميں اپني ايك قرارداد ميں ناجائز صہيونی حکاومت كي جانب سے مسلمانوں كو مسجد الاقصي ميں نماز پڑھنے كي اجازت نہ دينے كي شديد الفاظ ميں مذمت كرتے ہوئے كہا تھا كہ یہ مسجد مسلمانوں كا مقدس مقام ہے جس پر يہوديوں كا كوئي حق نہيں۔