حمص کے کئی علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
شام کی فوج نے صوبہ حمص کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی میں صوبہ حمص کے التلیلہ نامی علاقے کے چار حساس اور اسٹریٹجک حصوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
شامی فوج نے جنوبی شام کے علاقے درعاالبلد میں جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔
شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی شام کے دیرالزور علاقے میں داعش دہشت گردوں کے اڈوں کونشانہ بنایا۔
ان حملوں میں کئی دہشت گرد ہلاک اور ان کے اسلحے اور فوجی ساز و سامان تباہ ہوگئے۔
درایں اثنا شام کے الاخباریہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شمال مغربی شام کے علاقے لاذقیہ میں فوجی دستوں نے شامی شہریوں کے اغوا میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔