May ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان کا ضلع قلعہ ذل پر قبضہ

اطلاعات کے مطابق لڑائی 24 گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد طالبان نے ضلع قلعہ ذل پر قبضہ کرلیا۔

افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے قلعہ ذل پر مختلف اطراف سے جمعہ کی سہ پہر سے حملے جاری رکھے ہوئے تھے اور ہفتے کی دوپہر انھوں نے ضلع کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ قندوز پولیس کے ترجمان محفوظ اللہ اکبری نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی دستوں نے طالبان کا مقابلہ کیاتاہم اضافی فورس کی عدم دستیابی کے سبب ایک موقع پرانھیں لڑائی ترک کرنا پڑی۔ہونے والی جھڑپوں میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے تاہم تاحال تعداد واضح نہیں ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے دعویٰ کیا کہ کارروائی میں درجنوں افغان فوجی مارے اور زخمی ہوگئے اور بھاری اسلحہ پربھی قبضہ کر لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان نے ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز، گورنر کمپاؤنڈ اور تمام سیکورٹی چیک پوسٹوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق موسم بہار میں کارروائیوں کے آغازکے بعد سے طالبان کے زیر قبضہ اضلاع کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

ٹیگس