May ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں عربی زبان کی سرکاری حیثیت ختم کرنے کی صیہونی حکومت کی کوشش

صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں عربی زبان کی سرکاری حیثیت ختم کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اخبار گارڈین کے حوالے سے العالم نے خبرد ی ہے کہ صیہونی کابینہ کے بعض وزرا نے سن انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں عربی زبان کا استعمال روکنے کے لئے صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں ایک بل کا مسودہ پیش کیا ہے۔صیہونی حکومت کی کابینہ کی جانب سے عربی زبان پر ایک بار پھر یہ حملہ، ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں سرکاری طور پر عربی زبان ہی رائج ہے۔صیہونی کابینہ کی جانب سے اس اقدام کا مقصد مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کا اثرورسوخ کم اور ان علاقوں پر یہودیوں کے کنٹرول کو مظبوط بنانا ہے، حالانکہ ان علاقوں میں بیشتر تعداد میں فلسطینی ہی آباد ہیں۔اس سے قبل فلسطین کی خودمختار انتظامیہ نے عالمی برادری کو خبردار کیا تھا کہ غاصب صیہونی حکام ، مقبوضہ بیت المقدس میں عرب و اسلامی تشخص ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس