امن کے قیام میں افغان خواتین کے کردار پر زور
May ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر اپنے ملک میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
کابل میں خواتین امن کی پیغام رساں، کے نام سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ ملک میں حقیقی امن اس وقت قائم ہوگا جب مردوں اور عورتوں سمیت ملک کے سب ہی طبقات خود کو محفوظ تصور کرنے لگیں۔
افغانستان کے صدر نے کہا کہ افغان خواتین ملک میں قیام امن کے حوالے سے اہم اور نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔
صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طبقاتی نا انصافی کو ختم کرکے ہی ملک میں جنگ اور بدامنی کو ختم کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین جنگ کی نہیں بلکہ امن کی پیغام رساں ہیں۔