Dec ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ: طیارہ حادثے میں 7 افراد ہلاک

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ہونے والے طیارہ حادثے میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس حادثے میں امریکی موٹراسپورٹس ریسنگ ڈرائیور گریگ بفل بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ طیارے پر سوار گریگ بفل کے اہل خانہ بھی حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

امریکی حکام کے مطابق طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

ٹیگس