افغانستان میں 70 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت
May ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں ستّر سے زائد دہشت گرد ہلاک کئے گئے ہیں۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ مختلف صوبوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر افغان سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اکہتّر مسلح افراد اور دہشت گرد ہلاک اور ترپن دیگر زخمی ہوئے ہیں۔صوبے پکتیا میں سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں طالبان گروہ کے دو سرغنے بھی مارے گئے ہیں۔ادھر صوبہ قندوز میں دہشت گرد گروہوں میں شامل دس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے حال ہی میں مختلف علاقوں میں مسلح افراد اور دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔