May ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • جنگ بندی برقرار رکھنے  پر اتفاق

پاکستان اور افغان حکام کی باب دوستی چمن پر ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے کسی ہم آہنگی پر پہنچنے تک جنگ بندی برقرار رکھنے پراتفاق کیا ہے۔

پاکستان اور افغان حکام کے مابین کل باب دوستی چمن پرون سٹار بارڈر فلیگ میٹنگ ہوئی، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان نے کی جب کہ افغان وفد کی قیادت افغان بارڈر پولیس کے سابق بریگیڈیئر نے کی۔

ملاقات میں افغان وفد نے مطالبہ کیا کہ کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں بین الااقوامی  بارڈر پر تعینات پاکستانی فوجیوں کو ہٹایا جائے جس کے جواب میں پاکستانی وفد نے کہا کہ پاکستانی فوجی انٹرنیشنل سرحد کے ساتھ پاکستانی علاقے میں تعینات ہیں اور یہیں رہیں گے تاہم دونوں فریقین نے مردم شماری تک سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نےکابل میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو ہراساں کرنے پر افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

دفترخارجہ نے افغان ناظم الامور عبدالناصر یوسفی کو طلب کیا اور کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ملازمین کو حراست میں رکھنے کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے 2 پاکستانی سفارتکاروں کو 5 گھنٹے تک حراست میں رکھا تھا۔

ٹیگس