May ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدرکے دورۂ سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ

یمن کے عوام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ سعودی عرب کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عوام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ سعودی عرب کے خلاف دارالحکومت صنعا میں احتاجی ریلی نکالی اور امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر علاقے میں امریکی اور سعودی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔  احتجاجی مظاہروں کی کال یمن کی اعلی انقلابی کونسل کی کمیٹی کے صدر محمد علی الحوثی اور احتجاجی مظاہروں کو آرگنائز کرنے والی کمیٹی نے دی تھی ۔ یہ مظاہرہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن کے مفرور صدرعبد ربه منصورہادی کو دوبارہ اقتدار دلوانے کے بہانے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہید اور لاکھوں یمنی زخمی اور اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ٹیگس