May ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ کوحزب اللہ لبنان کا انتباہ

حزب اللہ نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں پر بحرینی فوجیوں کے حملوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے-

بحرین کے فوجیوں نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر کے وہاں موجود کئی شیعہ مسلمانوں کو شہید اور سیکڑوں دیگر کو زخمی کر دیا- حزب اللہ نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آیت اللہ عیسی قاسم کی کسی بھی طرح سے کوئی توہین کی گئی یا انہیں کوئی نقصان پہنچایا گیا تو آل خلیفہ حکومت کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی-

حزب اللہ نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے اپنے آقا ٹرمپ کی اس یقین دہانی کے بعد کہ بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے امریکہ کو کچہ لینا دینا نہیں ہے، اپنے عوام پرمظالم میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے اور اب وہ اپنے مخالفین کی نسلی صفائی میں لگی ہوئی ہے- حزب اللہ نے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے جرائم کے لئے آل سعود کو بھی ذمہ دار ٹہرایا ہے اور آل سعود حکومت کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقے میں انتہا پسندانہ سوچ اور فرقہ پرستی پھیلانے سے باز آ جائے-

واضح رہے کہ منگل کو بحرینی فوجی الدراز میں شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرنے کے بعد اب تک بحرین کے چھے شیعہ مسلمانوں کو شہید کر چکے ہیں اور پانچ سو سے زائد کو زخمی کردیا ہے - خود آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے بارے میں کسی کو نہیں معلوم کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں - بحرینی فوج نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم  کے گھر اور الدراز کا محاصرہ کرلیا ہے - اور کسی کو بھی اس علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے -

ٹیگس