الجزیرہ کمپلکس داعش کے قبضے سے آزاد، عراقی پرچم لہرادیا گیا
May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
عراق کی رضاکار فورس کی کارروائیوں میں مغربی موصل میں واقع الجزیرہ رہائشی کمپلکس دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوگیا ہے
عراقی نیوز ایجنسی واع کے مطابق عراق کی رضاکار فورس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ البعاع کے شمال میں واقع الجزیرہ رہائشی کمپلکس میں رضاکار فورس کی کارروائی میں کمپلکس میں موجود دہشت گردوں کو کافی جانی و مالی نقصان پہنچا ہے اور اب اس کمپلکس پر عراق کا پرچم لہرا دیا گیا ہے- عراق کی رضاکار فورس نے آج البعاع کے شمال میں آزاد ہونے والے ایک علاقے میں داعش کی دو گاڑیوں کو تباہ کر دیا - ایک گاڑی میں دہشت گرد سوار تھے جبکہ دوسری گاڑی فوجی ساز و سامان سے بھری ہوئی تھی - عراق کی رضاکار فورس نے ایک بڑے آپریشن میں سنجار پہاڑیوں کے قریب کئی سرحدی دیہاتوں کو پوری طرح آزاد اور داعش کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-