دمشق کے شمال مشرقی علاقوں سے دہشت گردوں کا انخلا
May ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال مشرق میں واقع علاقے برزہ سے دہشت گردوں کے انخلا کا عمل انجام پایا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا چوتھا اور آخری گروپ جس میں چار سو پچپن دہشت گرد اور ان کے گھرانے کے پانچ سو ستّاون افراد شامل ہیں، پیر کے روز برزہ سے صوبے ادلب اور صوبے حلب کے شمال مشرق میں واقع جرابلس کے لئے روانہ ہو گیا۔
دمشق کے علاقے برزہ سے دہشت گردوں کے انخلا کا یہ عمل، حکومت شام کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے دائرے میں انجام پایا ہے۔
گذشتہ تین مرحلوں میں تقریبا پانچ ہزار دہشت گرد اپنے گھرانوں کے افراد کے ہمراہ اس علاقے سے منتقل ہوئے تھے۔