May ۳۰, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • شامی فوج کے خلاف امریکی دھمکی پر روس کا اظہار تشویش

روس کے وزیر خارجہ نے شامی فوج کے خلاف طاقت کے استعمال سے متعلق امریکی دھمکی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکہ نے نہ صرف شامی فوج کو دھمکی دی ہے بلکہ عملی طور پر وہ اس فوج کے خلاف طاقت کا استعمال بھی کر رہا ہے اور یہ بات سخت باعث تشویش ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے امریکہ کے اس اقدام کو شام کی آزادی اور قومی اقتدار کے منافی قرار دیا اور اس قسم کے مسائل کو حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

لاوروف نے کہا کہ ماسکو، روسی فضائیہ اور امریکی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان تصادم روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور امریکہ اگر کشیدگی دور کرنے سے متعلق تعاون کرتا ہے تو ماسکو کی کوششیں زیادہ مفید واقع ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی اتحاد کے طیاروں نے مئی کے وسط میں شام کے علاقے الزرفہ میں شامی فوج اور اس کے فوجی ساز و سامان کو نشانہ بنایا تھا۔

ٹیگس