May ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف جاری احتجاجات

بحرین میں اس ملک کے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کے جاری فوجی محاصرے کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے بدستور جاری ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کے جاری محاصرے کے خلاف مختلف علاقوں منجملہ الجفیر اور بنی جمرہ نیز القدم کے علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بحرین کے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ اور ان کے گھر کے سامنے دھرنا دینے والے بحرینی عوام پر آل خلیفہ حکومت کے فوجی اہلکاروں کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی۔

اسی طرح کے مظاہرے المعامیر، شمالی السہلہ، سماہیج اور المصلی میں بھی کئے گئے جہاں مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کے محاصرے کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں حالیہ جارحیت میں شہید و زخمی اور گرفتار ہونے والے بحرینیوں سے اپنی وفاداری کا بھی اعلان کیا۔

ٹیگس