Jun ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر حماس کی تاکید

فلسطین کی تحریک حماس کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ تحریک حماس، ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ اسامہ حمدان نے المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تحریک حماس کے تعلقات، پچّیس برس سے بھی زیادہ پرانے ہیں اور تحریک حماس ان تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتی ہے۔
انھوں نے حماس کے نئے سیاسی منشور سے اسرائیل کے خاتمے کا موقف نکال دیئے جانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے تمام علاقوں کو آزاد کرائے جانے کی ضرورت ہے اور فلسطین کے کسی چھوٹے سے علاقے میں بھی اسرائیل کا کوئی وجود نہیں ہونا چاہیے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ نے کہا کہ تحریک حماس کا مقصد، فلسطین کے تمام علاقوں کو آزاد کرانا ہے۔

ٹیگس