Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • شام،50 تکفیری دہشت گرد ہلاک

شام میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی جاری ہے۔

المنارکی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیرالزور میں شامی فوج کے آپریشن میں 50 سے زائد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے صوبہ دیر الزور کے اطراف میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر صوبہ حمص میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ٹیگس