اورکزئی میں آپریشن، پاک فوج کے 11 جوان ہلاک، 19 دہشت گرد بھی مارے گئے
Oct ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ خیبرپختون کے علاقے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر سمیت گیارہ فوجی جوان مارے جبکہ انیس دہشگرد ہلاک کردیے گئے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن سات اور آٹھ اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران گیارہ فوجی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت گیارہ فوجی شامل ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اورکزئی کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔