Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا صیہونیوں کے ہاتھوں علاج

صیہونی حکومت کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا علاج و معالجہ کرنا مقدس ترین عمل ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوجی یونٹ کے امدادی امور کے عہدیدار کامیسا نے کہا ہے کہ شام میں زخمی ہونے والے دہشت گرد، اسرائیلی فوجیوں کی مانند ہیں۔

 اسرائیل کے اس عہدیدار نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر علاج و معالجہ کیا جاتا ہے اور ان کے علاج میں جدید ترین طبی آلات و وسائل کو استعمال کیا جاتا ہے۔

اب تک صیہونی فوج کے طبی عملے کی جانب سے شام میں زخمی ہونے والے تین ہزار سے زائد دہشت گردوں کا علاج کیا جا چکا ہے جنھیں ٹھیک ہونے پر حکومت شام کے خلاف جنگ کے لئے دوبارہ روانہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرئیل شام میں دہش گردوں کی بھرپور مدد و حمایت کر رہا ہے۔

ٹیگس