Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت اور آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے

ہزاروں بحرینیوں نے اس ملک کے مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت اور عوام کے خلاف اس ملک کی کٹھ پتلی عدالتوں کے فیصلوں کی مذمت میں مظاہرے کئے۔

بحرینی مظاہرین نے آیت اللہ عیسی قاسم کی نظر بندی، الدراز کے علاقے کا محاصرہ جاری رہنے اور گرفتار کئے جانے والے لوگوں کے بارے میں خبروں کو چھپائے جانے پر بھی شدید احتجاج کیا۔
منامہ میں ہونے والے مظاہروں کو آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے سختی سے کچلے جانے کے باوجود بحرین میں مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں۔
مشتعل مظاہرین نے کرزکان کے علاقے میں گاڑیوں کے ٹائر جلا کر سڑکوں کو بلاک کر دیا ہے۔ جزیرہ سترہ، ابوصیبع، المعامیر، دمستان، العکر، السنابس، المالکیہ اور المقشع میں آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں دسیوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔

ٹیگس