Jun ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی اتحاد کی جانب سے شام و عراق میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال

ہیومن رائٹ واچ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد نے عراق و شام میں وائٹ فاسفورس کا استعمال کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹ واچ نے کہا ہے کہ امریکی سربراہی والے اتحاد نے عراق اور شام میں وائٹ فاسفورس کا استعمال کیا ہے اور اس طرح کے ممنوعہ ہتھیاروں کو عام شہریوں اور ان جگہوں پر جہاں عام لوگ رہائش پذیر ہوں ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
درایں اثنا ہیومن رائٹ واچ میں اسلحہ یونٹ کے سربراہ اسٹیوگاس نے کہا ہے کہ اہم بات یہ نہیں کہ وائٹ فاسفورس کس طریقے سے استعمال کیا گیا بلکہ اہم یہ ہے کہ اس کا استعمال رقہ اور موصل جیسے شہروں یا کسی بھی گھنی آبادی والے علاقے میں طویل مدت اور وحشت ناک خطرات پیدا کرتا ہے۔
اسٹیوگاس نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکی فوجیوں نے موصل اور رقہ میں وائٹ فاسفورس کا استعمال کیا ہے اور یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس اسلحے کے استعمال کا سبب کیا ہے۔

ٹیگس