خلیج فارس میں قطر اور امریکہ کی فوجی مشقیں
Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
قطر کی وزارت دفاع نے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خلیج فارس میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کے انعقاد کی خبر دی ہے.
ارنا کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فوجی مشقیں جمعے سے قطر کی سمندری حدود میں شروع ہوئی ہیں اور ان کا مقصد فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
ان مشقوں میں امریکی بحریہ کی بارہ ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ان ایک روزہ فوجی مشقوں میں توپخانوں کے ذریعے فرضی دشمن کو نشانہ بنایا گیا اور بحریہ کے انواع و اقسام کے ہتھیاروں کو استعمال کیا گیا۔
قطر کے ساتھ امریکہ کی فوجی مشقیں ایسے عالم میں منعقد ہوئی ہیں جب واشنگٹن نے علاقے کے عرب ممالک اور سعودی عرب و قطر کے درمیان کشیدگی کے سلسلے میں متضاد اور دوہرا رویہ اختیار کر رکھا ہے۔