شام: قنیطرہ میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان
Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
جنوبی شام میں واقع قنیطرہ کے علاقے میں شامی فوج نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک سو پچہتّر دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جنوبی شام کے شہر بعث کے اطراف میں جبہت النصرہ دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے کم از کم پینتالیس دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک سو تیس دیگر کو زخمی کر گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی کارروائی میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو علاج و معالجے کے لئے مقبوضہ فلسطین کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوج نے بھی گذشتہ دو دنوں کے دوران شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
واضح رہے کہ قنیطرہ کے علاقے میں گذشتہ دو دنوں کے دوران شامی فوج اور جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جہاں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔