Jul ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • بحرین کے عالم دین کی گرفتاری

آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرین کے علماء کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

مھرخبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی فورسز نے بحرین کے علماء کے خلاف اپنی سرکوبی کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے ایک اور ممتازعالم دین شیخ ہانی البناء کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے بیٹے طاهرالبناء سے ملاقات کرنے کے لئے گئے تھے۔

اس سے قبل آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم  کی شہریت کو منسوخ کرتے ہوئےجھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں  ایک سال قید کی سزا  سناتے ہوئےدو لاکھ  پینسٹھ ہزار امریکی ڈالر جرمانہ کیا تھا۔

آل خلیفہ کی حکومت 2011 سے اس ملک کے عوام کی پرامن تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں ابھی تک اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

ٹیگس