Jul ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • قطر کے خلاف پابندیاں ، دشمنانہ اقدام ہے: قطری وزیرخارجہ

قطر کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے خلاف اقتصادی، سیاسی اور سماجی پابندیاں دشمنانہ اقدام ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ کبھی بھی اس کا بائیکاٹ کرنے والے ان چار ملکوں کے مطالبات پر غور نہیں کرے گا جنھوں نے اس کی خود مختاری کو نقصان پہنچایا ہے کیونکہ قطر کی خود مختاری اس کی ریڈلائن ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ارضی سالمیت کے حامل ایک خودمختار ملک کی توہین ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کی حکومت سے آزادی بیان پر پابندی، ذرائع ابلاغ کو بند کرنے، مخالفین کو باہر نکالنے کا مطالبہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ نے اخوان المسلمین کے بارے میں کہا کہ مصر اخوان المسلمین کو ایک دہشت گرد گروہ سمجھتا ہے جبکہ اخوان المسلمین ایک سیاسی گروہ ہے جو بحرین جیسے ملکوں میں سرگرم رہا ہے اور بحرین خود قطر پر پابندی عائد کرنے والے ملکوں میں شامل ہے اور یہ دہرا معیار شمار ہوتا ہے۔
سعودی عرب ، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ پانچ جون کو قطر کے ساتھ اپنے سفارتی رابطے ختم کر لئے ہیں۔

ٹیگس