Jul ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • کون ہے نیتن یاہو کو آر پی جی سے قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والی یہودی خاتون؟ عدالتی حکم کے بعد نام کا اعلان

عبرانی میڈیا نے جمعرات کو بتایا ہے کہ حکومت مخالف کارکن " تامار جیروشونی" وہ خاتون ہیں جو وزیراعظم نیتن یاہو کے قتل کی سازش کے الزام زير حراست ہيں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹس کے مطابق، 73 سالہ تل ابیب کی رہائشی خاتون نے ایک لاعلاج بیماری کی تشخیص اور موت کو قریب سمجھنے کے  بعد  صیہونی وزیراعظم  کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

 ان پر  الزام ہے کہ  انہوں  نے حکومت کے خلاف جدوجہد اور اسرائیل کو "بچانے" کے لیے اپنی زندگی قربان کرتے ہوئے "شہادت" حاصل کرنے کی کوشش کی۔

اسرائيلی  سپریم کورٹ نے  ان کے نام کو پوشیدہ رکھنے کی مدت میں توسیع کی  درخواست مسترد کرنے کے بعد آج ان کا نام  شائع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔   

اسرائيل میں  نیتن یاہو کے خلاف ناراضگی بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 

 صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق جیروشونی،  نیتن یاہو مخالف احتجاجی حلقوں میں ایک معروف شخصیت ہیں، لیکن وہ کسی مخصوص گروپ سے باضابطہ طور پر وابستہ نہیں ہیں ۔

انہیں  اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کے وکیل اور سابق شاباک ایجنٹ "گونین بن یتسحاق"  نے آر پی جی کے ذریعے نیتن یاہو کو قتل کرنے کی ان کی  سازش کی اطلاع سیکیورٹی فورسز کو دے دی۔

صیہونی میڈیا کے مطابق جیروشونی اور ان کے  موجودہ وکیل  نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔ 

 

 

 

ٹیگس