Jul ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • سعودی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کی کارروائی متعدد سعودی فوجی ہلاک و زخمی

جارح سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے حملوں میں متعدد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق صوبہ تعز کے رہائشی علاقے موزع پر جارح سعودی فوجیوں کے جنگی جہازوں سے بیس میزائل فائر کئے جانے اور صوبہ صعدہ کے المشنق بازار کو نشانہ بنائے جانے کے بعد یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے عسیر اور جیزان میں الجمایم علاقوں کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا۔
ان کارروائیوں میں دسیوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے نجران علاقے میں العش فوجی زون میں کارروائی کر کے دو سعودی فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ان کارروائیوں میں ایک دستی بم کے ذریعے ایک بکترگاڑی کو اس پر سوار فوجیوں سمیت نشانہ بنایا۔ درایں اثنا یمن کے صوبہ تعز کے المخا ضلع کے اطراف میں میں بھی کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس