Jul ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • قطر پر الزامات بے بنیاد اور مداخلت ہے

قطر نے ایک بار پھر سعودی عرب کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے اس ملک کےاندرونی معاملات میں واضح مداخلت قرار دیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے بائیکاٹ کرنے والی 4 عرب ریاستوں کی طرف سے اسے دہشت گردی کیلئے مالی وسائل فراہم کرنیوالا ملک قرار دیے جانے کے الزامات کو بے بنیاد اور اسے مسترد کرتے ہوئے کہا  کہ یہ دوسری ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق دہشت گردی سے متعلق ریاست قطر کا موقف مصمم اور واضح ہے کہ وہ  ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے چاہے اس کے محرکات کچھ بھی ہوں، قطران دعوؤں کا جائزہ لینے اورتعاون کیلئے بھی تیار ہے جو ریاست قطر کی خودمختاری کے مخالف نہ ہوں۔

دوسری جانب قطر کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن حمد العطیہ نے کہا ہے کہ قطر نے عرب ملکوں کی جانب سے کئے گئے محاصرے سے سخت سبق حاصل کیا ہے۔ العطیہ نے کہا کہ قطر بحرانی حالات اور مسلط کیے گئے محاصرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے قطر کا محاصرہ کرنے والے ملکوں کے رویئے کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاہرہ میں ہونے والا قطر مخالف اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہوگیا۔

ٹیگس