قطیف میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں تین افراد زخمی
سعودی عرب کے شہر قطیف میں مسلح جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی پولیس نے صوبہ الشرقیہ کے شہر قطیف کی سڑکوں پر مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار اور دو عام شہریوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
ابھی حال ہی میں اسی جیسے ایک اور واقعے میں العوامیہ کے عوام کو گرفتار کیا گیا ہے اور انھیں ڈرانےدھمکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سعودی فوجیوں شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ کوگذشتہ پانچ دنوں سے اپنے محاصرے میں لئے ہوئے ہیں۔
قطیف کے علماء نے سعودی پولیس کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔
درایں اثنا سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شیعہ مذہبی پیشوا شیخ حسین الراضی پر کہ جو آیت اللہ باقرالنمر کو شہید کئے جانے پر احتجاج کے الزام میں گذشتہ تیرہ مہینے سے جیل میں ہیں، تیرہ جولائی کو مقدمہ چلایا جائے گا۔