پاکستان اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، افغان صدر
Jul ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔
کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات اور پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا قیام ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ بند کردے۔
افغان صدر نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی قومی حکومت کے ساتھ تعاون کی پالیسی اپنانا چاہیے۔
صدر اشرف غنی نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان انٹیلی جینس کے تبادلے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔