اسرائیل کی جارحیت، 4 فلسطینی شہید
Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں چار فلسطینی شہید ہو گئے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج نے آج صبح بیت لحم میں فلسطینیوں کے کیمپ دہیشه پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جوان شہید ہو گيا جبکہ اس سے قبل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید ہوگئے اس جھڑپ میں 2 صیہونی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا جب کہ واقعے کے بعد صیہونی فوج نے قبلہ اول کو بند کردیا۔
واضح رہے کہ آج چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد شہدائے انتفاضہ کی تعداد 337 ہو گئی ہے۔
قابض صیہونی فوجیوں کے ظلم کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے انفرادی حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔