Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

صیہونی حکام اور فوجیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

 صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔اسی دوران صیہونی حکومت کے سیکورٹی کے وزیر اور پولیس کمانڈر نے، درجنوں صیہونی فوجیوں اور انٹیلی جینس اہلکاروں کے ساتھ مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوکے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی کے بارہ خادموں اور محافظین کو گرفتار اور ان کا ذاتی سامان ضبط کرلیا ہے۔تازہ خبروں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے مفتی شیخ محمد حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شیخ محمد حسین کو مسجد الاقصی کے دوازے پر نماز جمعہ کی امامت کے بعد گرفتار کیا گیا۔مسجدالاقصی کے صحن میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں نوجوانوں کے درمیان ہونے والی چھڑپ میں تین فلسطینی نوجوان شہید جبکہ دو صیہونی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

ٹیگس