ملک کے شیعہ آبادی والے علاقے پر سعودی فوج کا حملہ
صوبہ الشرقیہ کے شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ پر سعودی فوج کے حملے میں میں تین افراد شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقہ العوامیہ میں چھے ماہ سے زیادہ عرصے سے پر امن مظاہرے جاری ہیں اور اس علاقے کے لوگ سعودی عرب کی شاہی حکومت کی متعصبانہ اور تفریق آمیز پالیسیوں کے خاتمے اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔خبروں کے مطابق سعودی فوجیوں نے ہفتے کی صبح العوامیہ کے مختلف محلوں میں براہ راست لوگوں پر فائرنگ کی ہے۔ فوری طور پر تین افراد کے شہید ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ متعدد افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔سعودی فوجیوں نے دس مئی کو بھی العوامیہ شہر پر حملہ اور اس علاقے کے المسورہ ٹاؤن کو مسمارکردیا تھا۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کچی آبادیوں کو مسمار کرنے کے بہانے لوگوں کو کوچ پر مجبور اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔