شام: رقہ میں تیل کے 40 سے زائد مراکز کی آزادی
شام کے صوبے رقہ میں تیل کے پیداواری شعبے کی تعمیرنو کے سربراہ نے اعلان کیا ہےکہ رقہ کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی میں شامی فوج نے تیل کے چالیس سے زائد مراکز کو آزاد کرایا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے رقہ میں تیل کے پیداواری شعبے کی تعمیرنو کے سربراہ علی ابراہیم نے کہا کہ شامی فوج نے جولائی کے آغاز سے ہی رقہ صوبے میں تیل کے مراکز کو آزاد کرانا شروع کر دیا تھا اور اس وقت صوبے کے چالیس سے زائد تیل کے مراکز، شامی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مسلح گروہوں نے اس علاقے سے پسپائی اختیار کرتے وقت تیل کے بیشتر مراکز کو دھماکوں سے تباہ کر دیا۔
علی ابراہیم نے کہا کہ تیل کے آزاد کرائے جانے والے مراکز کی تعمیرنو کا کام جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔
شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ جنوبی شام میں فائر بندی کے سمجھوتے کے نفاذ کے لئے چار سو روسی فوجی، درعا پہنچ گئے ہیں۔ یہ فوجی فائربندی کے نفاذ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔