Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد روکے : ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ چودہ افراد کی سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد روک دے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل سعود حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نے جن چودہ افراد کو مظاہروں میں شرکت کرنے کے الزام میں موت کی سزا کا حکم سنایا ہے اسے معطل کر دے۔
انسانی حقوق کے دیگر اداروں اور تنظیموں نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان چودہ افراد پر غیرمنصفانہ طریقے سے مقدمہ چلایا گیا ہے اور جبری اعتراف کی بنیاد پر ان کے خلاف سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے چودہ شہریوں پردوہزار بارہ میں الشرقیہ کے علاقے میں آل سعود حکومت کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرنے کا الزام ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں نے سعودی عرب میں عام شہریوں کو سزائے موت سمیت آل سعود حکومت کے غیر انسانی اقدامات پر ہمیشہ انتباہ دیا ہے۔

ٹیگس