Jul ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکی اتحاد کے ذریعے بے گناہ شامی شہریوں کا قتل عام

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے طیاروں نے شام کے شمالی شہر رقہ میں بمباری کرکے کم سے کم پندرہ عام شہریوں کو جاں بحق کردیا ہے۔

 فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے طیاروں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رقہ میں پندرہ بے گناہ شامی باشندوں کو خاک و خون میں غلطاں اور لوگوں کے گھروں کو منہدم کردیا۔
امریکی اتحاد کے اس قسم کے اقدامات پر پورے شام میں امریکا کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
امریکی اتحاد کے طیاروں کے حملوں کی وجہ سے رقہ کے باشندوں کو اس وقت شدید غذائی قلت کا سامنا ہے جبکہ ان کے پاس پینے کا صاف پانی بھی نہیں ہے اور وہ بجلی سے بھی محروم ہیں۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ شام کی کرد ملیشیا نے پچھلے دنوں داعش کے خلاف شدید جنگ کرنےکے بعد رقہ کے آدھے علاقے کو آزاد کرالیا ہے۔

ٹیگس