Nov ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکہ:  ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ حادثہ، 7 افراد ہلاک

امریکی ریاست کینٹکی کے لوئس ول شہر میں ایک کارگو طیارہ حادثے میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست کینٹکی کے شہر لوئس وِل میں ایک کارگو طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا ہے، جس میں کم از کم 7 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ منگل کی شام پیش آیا، جس کے بعد جائے حادثہ پر خوفناک آگ لگ گئی اور ہر طرف دھواں ہی دھواں دکھائی دینے لگا۔

یہ طیارہ یو پی ایس کمپنی کا تھا جو پرواز بھرنے کے چند منٹ کے بعد ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔

رپورٹ  کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ کارگو فلائٹ 2976 نے لوئس وِل کے ایئرپورٹ سے پرواز کی تھی اور کچھ ہی دیر بعد طیارہ تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں 7 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں، جو اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ تحقیقات کی ذمہ داری نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کو سونپی گئی ہے جو حادثے کے اسباب کی تفصیلی تحقیقات کرے گا۔

کینٹکی کے گورنر نے اس حادثے پر سخت افسوس ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ "لوئس وِل سے آئی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اب تک 7 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے اور یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔ امدادی کارن موقع پر موجود ہیں، وہ آگ بجھانے اور تحقیقات جاری رکھنے میں مصروف ہیں۔"

 

ٹیگس