Nov ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ: ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی، ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود نیویارک کے پہلے مسلم میئر بن گئے

امریکہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود ہندوستانی نژاد ظہران ممدانی نے نیوریارک میئر کا انتخاب جیت لیا اور تاریخ رقم کردی۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق نیویارک شہر کے میئر کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار 34 سالہ ظہران ممدانی نے صدر ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود تاریخی کامیابی حاصل  کی ہے۔ وہ امریکہ کے سب سے بڑے شہر کے پہلے مسلم میئر بن گئے ہیں۔

ظہران ممدانی نے 67 سالہ سابق ڈیموکریٹک گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی، جو پارٹی کی نامزدگی میں ممدانی سے ہارنے کے بعد آزاد امیدوار بنے تھے۔

سی بی ایس کے مطابق ظہران ممدانی نے 6 لاکھ 77 ہزار 615 ووٹ حاصل کئے، اس طرح انہوں نے 49 اعشاریہ 6 فی صد ووٹ حاصل کئے اور اینڈریو کومو کو 5 لاکھ 68 ہزار 488 ووٹ ملے ہیں جو کل ڈالے گئے ووٹوں کا اوسط 41 اعشاریہ 6 فی صد بنتا ہے۔ تیسرے امیدوار کرٹس سلِوا نے ایک لاکھ 8 ہزار اور 377 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ کرٹس سلوا کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے آخری وقت میں مداخلت کرتے ہوئے ممدانی کو یہود مخالف قرار دیا تھا۔

ٹیگس