Nov ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  •  اسرائیل نے غزہ میں ہزاروں جنینوں کو نشانہ بنایا: اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی سابق سربراہ کا انکشاف

فلسطینی قوم کے سلسلے میں صیہونی دہشتگردوں کے ایک اور گھناؤنے جرم کا انکشاف ہوا ہے

 سحرنیوز/عالم اسلام:  دسمبر دو ہزار تئیس میں غزہ میں صیہونی جارحیت کے دوران ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جب صہیونی فوج نے ایک غیر قانونی حملے میں بانجھ پن کے علاج کے مرکز کو نشانہ بنا کر ایک ہی لمحے میں چار ہزار سے زائد فلسطینی جنین کو دنیا میں آنے سے پہلے ہی ختم کردیا۔

خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق، فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی سابق سربراہ ناوی پیلای نے برطانوی اخبار گارڈین سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج نے ایک میزائل کے ذریعے غزہ میں چار ہزار جنینوں کو نیست و نابود کر دیا۔رپورٹ کے مطابق، غزہ پر برسنے والے ہزاروں بموں میں ایک حملہ ناقابل فراموش تھا دسمبر دو ہزار تئیس میں صہیونی فورسز نے البسمہ کلینک کو نشانہ بنایا، جہاں محفوظ کیے گئے ہزاروں فلسطینی جنین ایک ہی دھماکے میں ختم ہو گئے۔اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق، یہ حملہ دانستہ طور پر کیا گیا تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نئی نسل کی پیدائش کو روکا جا سکے۔

ٹیگس