لبنان کی تحریک استقامت کی بڑی کامیابی
لبنان کی استقامتی تحریک کے آپریشنل روم نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے سبھی سرحدی علاقوں کو دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کے وجود سے پاک کردیا گیا ہے
لبنان کی استقامتی تحریک کے آپریشنل روم نے جمعرات کو جبہہ النصرہ کے دہشت گردوں کے وجود سے عرسال کی پہاڑیوں کو پاک کردینے کی مناسبت سے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ عرسال پہاڑیوں اور مغربی قلمون میں فلیتہ کے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرد ینے کے بعد دہشت گردوں کی طرف سے لبنان کی مشرقی سرحدوں کو لاحق خطرات کا خاتمہ ہوگیا ہے - بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عرسال کی پہاڑیوں اور فلیتہ کے علاقوں میں استقامتی تحریک نے اپنے سبھی اہداف حاصل کرلئے ہیں کہا گیا ہے کہ اس علاقے سے تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ استقامتی تحریک کے قیدی آزاد اور شہدا کے جنازوں کو واپس لے لیا جائے جو لبنان کے دفاع میں شہید ہوگئے تھے- تحریک استقامت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ جب بھی فرمان جاری کریں گے وہ ہر طرح کی کارروائیوں کے لئے تیار ہے - عرسال پہاڑیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی گذشتہ اکیس جولائی کو شروع ہوئی تھی - اس پہاڑی پر دہشت گردوں نے گذشتہ تین برسوں سے قبضہ کررکھا تھا -