ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے لبنان پر حملے اور المنار ٹی وی کے میزبان کے قتل کی شدید مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان پر حملے اور المنار ٹی وی کے میزبان علی نورالدین کے قتل جیسے مجرمانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے علی نورالدین کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور لبنان کی صحافتی برادری سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کا یہ اقدام ایک گھناؤنا اور دہشت گردانہ جرم ہے، جو صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قانونی و فوجداری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صہیونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کریں اور اسے جوابدہ ٹھہرائیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ صہیونی حکومت نومبر دو ہزار چوبیس میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور لبنان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر بار بار حملے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک اور عالمی برادری پر مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صہیونی حکومت کی قانون شکنی اور جنگی اقدامات کا مقابلہ کریں-