شمالی افغانستان میں انسانی المیے کا خدشہ
Aug ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
افغان طالبان نے صوبہ سرپل کے علاقے میرزا اولنگ پر قبضہ کرنے کے بعد ایک سو پچاس خاندانوں کو قیدی بنالیا ہے۔ ۔
صوبہ سرپل کے حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے ایک سو پچاس خاندانوں کے درجنوں خواتین اور بچوں کو قیدی بنا رکھا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے گزشتہ روز اس علاقے کے کم سے کم چالیس افراد کا قتل عام بھی کیا ہے۔سرپل کے گورنر محمد ظاہر وحدت نے، کابل حکومت اور عالمی برداری سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرزا اولنگ کو بے گناہ عورتوں اور بچوں کی قتل گاہ میں تبد یل ہونے سے روکا جائے۔قابل ذکر ہے کہ طالبان نے گزشتہ روز میرزا اولنگ نامی علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد چالیس سے پچاس افراد کو قطار میں کھڑا کرکے گولیاں مار دی تھیں۔ مارے جانے والے والوں میں چھبیس کسان بھی شامل ہیں۔