شہر منوخ داعش کے چنگل سے آزاد
Aug ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
شام کی فوج نے صوبہ حمص کے مشرقی مضافاتی شہر منوخ کو داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ سنگین جنگ کے بعد آزاد کرا لیا۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہرمنوخ میں داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ شامی فوج کی جھڑپ میں داعش دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
شہر منوخ پر شامی فوج کا کنٹرول صوبہ حمص میں داعش کے محاصرے کو تنگ کردے گا۔
درایں اثنا شامی فوج نے عراقی سرحدوں کے قریب جبل غراب نامی علاقے میں داعش دہشتگردوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔
المیادین ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج کے جنگی طیاروں نے مغربی القلمون میں الزمرانی گذرگاہ پر حملے کیے ہیں۔